انسان نما روبوٹ نے 3 دن مسلسل چل کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Robot

بیجنگ: چین کے تیار کردہ انسان نما روبوٹ نے 3 دن مسلسل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ نے 100 کلومیٹر کا ٹریک 3 دن مسلسل چل کر مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ اب تک کسی بھی انسان نما مشین کے ذریعے طے کیا جانے والا سب سے طویل فاصلہ ہے۔

روبوٹ نے مسلسل چلنے کے دوران کسی بھی انسانی نگرانی کے بغیر اپنا سفر مکمل کیا۔

ہیومنائیڈ روبوٹ کی یہ کامیابی روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ روبوٹ نے پیدل چلنے میں اپنی مستقل رفتار اور توازن برقرار رکھا۔

حکام کے مطابق اس مشین کی تیاری میں جدید سینسرز اور خودکار نیویگیشن سسٹم استعمال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp