پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تمام ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔
انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہوں پر جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی بھی کریں۔
صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا عندیہ
پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اپنے اپنے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کر دی ہے۔
