کل جو کچھ ہوا پہلے سے طے شدہ تھا، شیخ رشید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل شہباز شریف نے جو کچھ کیا وہ منصوبہ بندی کے تحت کیا، قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

’ہم نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ شہباز اور نواز شریف کا بیانیہ پہلے سے ہی تبدیل ہے مگر دونوں اندر سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہمیشہ مقتدر حلقوں کے زیر اثر رہے ہیں وہ اب بھی مقتدر حلقوں کے دائرہ اثر سے باہر نہیں نکلے۔

خصوصی انٹرویو میں شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب مقتدر حلقوں سے رابطے میں ہیں وہ نئی تاش لگا رہے ہیں اور مقتدر حلقوں کو دھوکہ دینے میں شہباز مثال نہیں رکھتے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو بار بار پیش کررہے ہیں لیکن شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے ن لیگی کارکنوں کی جانب سے نواز شریف کے استقبال کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہا کل جو کچھ ہوا وہ سیٹ پلان تھا، کروڑوں کی آبادی کے شہر میں ن لیگ کی سرمایہ کاری کے باوجود مجمع استقبال کے لیے نہیں نکلا۔

نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے  کہا کہ سابق وزیراعظم کو کیس وطن واپس لے کر آیا ہے، دس دن کے اندر اپیل کرنی تھی اس کے لیے آنا ضروری تھا۔


متعلقہ خبریں