تین ملکی ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو میں ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے، بولے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،شاہین شاہ آفریدی آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے
مزید کہا کہ سری لنکن ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔ پہلے میچ میں جیت کے بعد مورال بلند ہے۔
پاکستان کی ٹیم: صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، سلمان مرزا اور ابرار احمد۔
سرلنکا کی ٹیم: پتھوم نسانکا، کوسل مینڈس، کامل مشارا، کوسل پریرا، داسن شاناکا، جانتھ لیانگے، کامندو مینڈس، ونندو ہسارنگا، دُشمنتھا چمیرا، وجے کانتھ ویاسکناتھ اور ایشان مالنگا۔
