سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی معمولی زخمی ہوگئے جس کے باعث اہم میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاؤں کے فیشل ٹشو میں معمولی چوٹ کے باعث اُنہیں فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔
بیان کے مطابق میڈیکل ٹیم ان کی حالت کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے، جبکہ شاہین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی صحت میں بہتری اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
مجھے چانس ملا تو اچھی بیٹنگ کروں گا، شاہین شاہ آفریدی
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹنس اور مکمل بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا جب کہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
