دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہونے پر بھارتی عوام کا شدید ردعمل سامنے آ گیا۔
بھارتی عوام نے تیجس کی ناکامی پر فضائیہ کی نااہلی اور قیادت کی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارتی ائیر چیف کے غیر سنجیدہ رویے پر عوام نے غصہ کیا اور پیشہ ورانہ نااہلی پر ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
دبئی ائیر شو پر بھارتی گھمنڈ اور دفاعی تیاری زمین بوس
لوگ تیجس کے گرنے کو حکومتی نالائقی اور دفاعی تباہ حالی کی علامت قرار دینے لگے ہیں، بھارتی عوام نے کہا کہ فضائیہ کے سربراہ کا پیشہ ورانہ نظم و ضبط کے بجائے بالی ووڈ انداز کے بیانات کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔
بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ تیجس کی تباہی پوری دنیا کے سامنے ہمارے لیے ایک بڑی توہین ہے، بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو فوراً عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔
بھارتی عوام نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کو اُجاگر کرنے والی امریکی کانگریس کی رپورٹ کے بعد مودی کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، مودی کا ”میک اِن انڈیا“ محض ایک دکھاوا ہے جبکہ گرنے والے طیارے کرپشن کی پول کھول رہے ہیں۔
امریکی رپورٹ میں جنگ میں بھارت کی شکست کا اعتراف؛ انڈیا میں کہرام برپا ہوگیا
بھارتی طیارے تیجس کے حادثے نے ”میک اِن انڈیا“ کے کھوکھلے دعوؤں اور کرپشن زدہ دفاعی صنعت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
