روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امریکی امن منصوبے کی حمایت کر دی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ اس منصوبے میں روس کے کئی اہم مطالبات کو شامل کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جانب سے معاہدے کو مسترد کئے جانے کی صورت میں وہ مزید علاقوں پر قبضہ کرسکتے ہیں۔
روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے حال ہی میں یوکرین کے علاقے کیپیانسک پر قبضہ کیا ایسا دیگر اہم علاقوں پر بھی کیا جا سکتا ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ امریکی دستاویز میں کچھ ایسی شقیں شامل ہیں جن پر بات چیت ہو سکتی ہے، پیوٹن نے ولادیمیر زیلنسکی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے 28 نکاتی امن منصوبہ یوکرین کیلئے حتمی امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔
امریکا کی یوکرین کو 27 نومبر تک روس یوکرین امن منصوبے پر دستخط کی ڈیڈلائن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین امریکی منصوبے پرآمادگی نہ دکھائے تو جنگ جاری رہے گی۔
پیوٹن نے کہاکہ معاہدے کا مسودہ ماسکو پہنچ چکا ہے اور روس بات چیت کے لیے تیار ہے، امریکی منصوبہ حتمی امن سمجھوتے کی بنیاد کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

