بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
