مشہور ٹک ٹاکر ویلا منڈا (Vella Munda)کے والد کی بازیابی میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے میں پولیس نے کامیاب کاروائی کی۔ 4 اغواء کار پولیس سے شدید مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے۔
فحاشی پھیلانے کا الزام ، لوئر دیر میں ٹک ٹاکر گرفتار
ایک اغواء کار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ویلا منڈا کے والد صادق حسین ملانہ کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ، واضح رہے چند روز قبل ویلا منڈا کے والد کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

