حیدرآباد میں پٹاخوں اور آتشبازی پرمکمل پابندی، شادی ہالز رات 12 بجے بند

Hyderabad

حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹاخوں اور آتشبازی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں پٹاخوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

علاوہ ازیں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام شادی ہالزرات 12 بجے تک لازماً بند کیے جائیں اور شادی ہالز میں آتشبازی کی صورت میں فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی قسم کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور شوروآلودگی کے مسائل کم کرنا ہے جبکہ عوام کواس حوالے سے تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp