مجھے اور نواز شریف کو غلط سزائیں ہوئیں، مریم نواز

Maryyam Nawaz

لندن: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ججز کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے؟ مجھے اور نواز شریف کو غلط سزائیں ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حلفیہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے یا نواز شریف نے کسی سے انتقام نہیں لیا۔ بلکہ انہوں نے ہم سے انتقام لیا تھا۔ اور ان سے انتقام قدرت نے لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے لیے فیلڈ مارشل سے بہتر کون ہوسکتا تھا۔ جن کی وجہ سے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کو شاندار کامیابی ملی۔

ججوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کے معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی۔ بس یہ کہوں گی یہ ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے؟ اب ان کے ضمیر سیاسی طور پر جاگے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ برازیل کا دورہ بہترین رہا۔ اور صرف کوپ میں شرکت نہیں کی بلکہ پنجاب کے سنگ میل پراجیکٹس بھی پیش کیے۔ مجھے اگر موقع ملتا ہے کہ میں اپنے ملک کو دنیا کے سامنے پیش کرسکوں تو یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ اور میں مریم نواز ہوں یہی میری پہچان ہے۔ اور میری پہچان پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے اڑھائی برس میں ریکارڈ 8 ہزار 397 ارب روپے ریکور کرا لیے

انہوں نے کہا کہ جادو ٹونے سے چلائی جانے والی حکومت کی بات پوری دنیا کے سامنے ہے۔ اس میں کون سی شک کی بات ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اور اب زمینوں کے معاملات اور قبضوں کے معاملات ہفتوں میں حل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp