وفاقی آئینی عدالت کے مقدمات کی سماعت کی پہلی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں تین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کل سے مقدمات سنیں گے۔جسٹس حسن اظہر رضوی بھی کل سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کرینگے۔
اسی طرح جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بنچ بھی مقدمات سُنے گا۔

