تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق

libya

لیبیا کے ساحل پردوکشتیاں الٹنے سے کم سے کم4افرادجاں بحق ہوگئے ۔

ہلال احمرکے مطابق ایک کشتی میں بنگلہ دیش کے26تارکین وطن سوارتھے جن میں سے 4جاں بحق ہوگئے۔

دوسری کشتی میں69تارکین وطن تھے جن میں2مصری،درجنوں سوڈانی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے مطابق اس سال اب تک بحرِ روم عبور کرنے کی کوشش میں سیکڑوں افراد جان سے جا چکے ہیں۔

ماہرین نے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے محفوظ اور قانونی راستوں کے قیام پر زور دیا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp