موم‌بتی کا غلط استعمال ، تاریخی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

temple

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو (Jiangsu)میں واقع تاریخی وین چانگ پویلین (Wenchang Pavilion)میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے لمحوں میں عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کی بڑی تعداد اس قدیم مقام کا دورہ کر رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CNN (@cnn)

مقامی حکام کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ ایک سیاح کی جانب سے موم‌بتی کے غلط استعمال کے باعث لگی، جس نے چند ہی لمحوں میں لکڑی سے بنی اس قدیم تعمیر میں شعلوں کو تیزی سے پھیلنے کا موقع دیا۔

ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعلے پویلین کے اگلے حصے کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے چکے تھے، جبکہ دھواں دور دور تک اٹھتا نظر آیا۔ فائر فائٹرز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

کراچی ، لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 5 منزلہ عمارت منہدم ، 7 افراد زخمی

خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ حکام نے مقام کو عارضی طور پر سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ حفاظتی جائزہ لیا جا سکے اور عمارت کے محفوظ حصوں کی جانچ مکمل کی جا سکے۔

ثقافتی ماہرین نے اس حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وین چانگ پویلین نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے بلکہ مقامی ثقافتی ورثے کی علامت بھی ہے۔ حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں آئندہ چند روز میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

مقامی انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ مقدس اور تاریخی مقامات پر حفاظتی اصولوں کی سختی سے پابندی کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp