اسلام آباد، پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
قومی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے فتح حاصل کی، جس کے ساتھ ہی سیریز میں اپنی برتری مستحکم کرلی۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان اوررانا وحید نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دو، دو گول اسکور کیے جبکہ رانا ولید، عماد بٹ، حنان شاہد اورافرازخان نے ایک، ایک گول داغ کر فتح کو مزید بامعنی بنا دیا۔
دوسرا ون ڈے : پاکستان کی عمدہ بولنگ، سری لنکا کے 4 بیٹرز پویلین لوٹ گئے
قومی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور جارحانہ حکمت عملی کے سبب بنگلا دیش کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔
سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان نے 2 کے مقابلے میں 8 گول سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد کھلاڑیوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
مسلسل بڑی کامیابیوں کے بعد قومی ٹیم کا اعتماد بلند ہے اورکھلاڑی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں قومی ٹیم کلین سویپ کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

