عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 174 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار، 762 روپے کا ہو گیا۔
سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار، 25 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 140 روپے کی کمی سے 5 ہزار 522 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 120 روپے کی کمی سے 4 ہزار 734 روپے کی ہو گئی۔

