بھارتی شادی میں دلہے پر چاقو سے حملہ، ڈرون نے ملزمان کی فرار ہوتے ویڈیو ریکارڈ کر لی

Wedding Attack

ممبئی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہے پر چاقو سے حملے نے خوشیوں کو افراتفری میں بدل دیا۔

واقعہ امراوتی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں دلہا دلہن اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ اسٹیج پر ڈانس کر رہے تھے۔

اسی دوران دلہے نے ہجوم میں موجود چند افراد کو پیچھے جانے کا اشارہ کرتے ہوئے دھکا دیا، جس پر جتیندر بخشی نامی شخص نے غصے میں آ کر چاقو سے دلہے پر متعدد وار کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی دلہے کی شناخت سجل رام سمدرا کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حملہ آور موقع سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فرار ہونے سے قبل دلہے کے والد پربھی حملے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔

دلچسپ طور پر، شادی کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون کیمرہ اس واقعے کی مکمل فوٹیج ریکارڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ویڈیو گرافر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے ملزمان کو تقریباً دوکلومیٹرتک فرار ہوتے ہوئے بھی فلم بند کرلیا، یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp