نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پرتگال کے وزیر مملکت و امور خارجہ پاؤلو رانگل 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری یورپ سفیر عائشہ علی نے پرتگالی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
On the invitation of DPM/FM, the Portuguese Minister of State and Foreign Affairs, H.E. Mr. Paulo Rangel, is visiting Pakistan from 22-23 November 2026. He was received on arrival by Additional Secretary Europe Ambassador Ayesha Ali.
During his visit, Foreign Minister Rangel will hold delegation level talks with DPM/FM and hold meetings with the Pakistani leadership. He is accompanied by a business delegation for the inaugural Pakistan-Portugal Business Forum.
The visit will provide an opportunity to review the full spectrum of bilateral relationship.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 22, 2026
دورے کے دوران پرتگالی وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔اس کے علاوہ پرتگالی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔۔
پرتگالی وزیر خارجہ کے ہمراہ کاروباری وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ان کے دورے کے دوران پہلے پاکستان-پرتگال بزنس فورم کا انعقاد ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پرتگالی وزیر خارجہ کے دورے سے پاک پرتگال دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔ان کا یہ دورہ پاکستان 23 نومبر تک جاری رہے گا۔


