سری لنکن کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات کی ،ملاقات میں آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی ،سری لنکا کے ہائی کمشنر نے ٹیم کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیرِ اعظم، محسن نقوی، مریم نواز اور گورنر پنجاب و سندھ کی قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کردی ہے ۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دورہ ادھورا چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر 2 سال کی پابندی لگے گی۔

وزیرِ اعظم، محسن نقوی، مریم نواز اور گورنر پنجاب و سندھ کی قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

گزشتہ روز جی الیون کچہری میں خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق پوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp