یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وفاقی وزیر قانون



وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بل پاس کیا وہ قومی اسمبلی نے پاس کیا،بل میں چھ سے سات ترامیم کی گئی ہیں،آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

کوئی بھی عدالت آئین پر طبع آزمائی کرنے والے کو ویلیڈیٹ نہیں کر سکتی،کل یہ بل سینٹ میں لایا جائے گا۔

ہم گرفتہ دل کے ساتھ یہاں اکٹھے ہوئے ہیں،عرفان صدیقی کے انتقال پر گفتگو کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں ،جب میاں نوازشریف کے مقدمات کے لئے اسلام آباد  آنا شروع کیا تو عرفان صدیقی صاحب موجود ہوتے تھے

وہ مہربان طبیعت کے مالک تھے مگر وفاداری میں راک تھے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp