بارش کی کمی، شاہ سلمان نے نماز استسقاء کی اپیل کر دی

بارش کی کمی، شاہ سلمان نے نماز استسقاء کی اپیل کر دی

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کر دی۔

انہوں نے سعودی عرب میں رہنے والے تمام افراد  سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے۔

سعودی شاہی دیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اعلان اللہ کے رسول ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ تمام اہل ِ ایمان اجتماعی طور پر بارش کی دعا کریں۔

سب لوگ توبہ و استغفار میں اضافہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور نیک اعمال، صدقات، نوافل اور ذکر و دعا میں اضافہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دوسروں کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں تاکہ اللہ پاک ہم پر اپنی رحمت اور خیر و برکت عطا کرے۔

تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کیساتھ ہونیوالا امن معاہدہ معطل کر دیا

اِن سائیڈ دی حرمین نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ مسجد الحرام میں جمعرات کو نماز استسقاء کی امامت اور خطبہ شیخ یاسر الدوسری دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی نماز استسقاء ادا کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp