افغان حکومت ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو تعاون کیلئے تیار ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

Shahbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی و دیگر گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے.

بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ امن و سلامتی و ترقی کے موضوع پرپارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فورم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے، امن واستحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

شہباز شریف کا 27 ویں ترمیم میں وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی ترمیم واپس لینے کا حکم

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو دکھایا پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت ادا کرے گا، پاکستان اورافغانستان کے درمیان بات چیت میں تعاون پر بردارممالک کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان ہی علاقائی رابط، ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے، شدت پسند گروہ افغانستان اوراس کے باہرامن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ مظلوم اقوام کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا ، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اس معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کے ضامن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف 8 نومبر کو آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا ،ہماری فوج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ پاک افغان مذاکرات میں برادر ممالک کی معاونت کو سراہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp