ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی ، فائرنگ ، 31 افراد ہلاک

ecuador jail

جنوبی امریکی ملک ایکواڈورکی جیل میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈورکی مچالا جیل میں صبح کے وقت ہنگامے ہوئے جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، فائرنگ سے  4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنگاموں کے بعد مچالا جیل سے مزید 27 افراد کی لاشیں ملیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

امریکہ کی خواتین جیل میں ہنگامہ آرائی، 41 قیدی ہلاک

خبر ایجنسی کے مطابق حکام جیل میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ہلاک ہونے والوں کی موت کی وجوہات کے بارے میں مزید پتہ لگایا جائے۔

واضح رہے ایکواڈور کی مچالاجیل میں چند ہفتے قبل بھی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ کئی پولیس افسران کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp