پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع

section-144

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے ریلیوں، دھرنوں اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی،دفعہ 144 کے تحت4یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی  ہوگی۔

پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش سمیت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp