کویت کو شکست ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیت لیا

sixes final

ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو 43 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے ، جواب میں کویت کی ٹیم 92 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی طرف سے عباس آفریدی نے 11 گیندوں پر 52 ، عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کی اننگ کھیلی۔ کویت کے میت بھاوسر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

نئی کرکٹ لیگ کا آغاز؛ شاہد آفریدی سمیت بڑے کھلاڑی جلوہ گر ہونگے

کویت کی طرف سے عدنان ادریس نے شاندار 5 چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے ، پاکستان کے معاذ صداقت نے تین جبکہ عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔ جبکہ کویت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp