وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتیں روشن کل کی نوید ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طلبہ کے نام خصوصی پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے اب تک ایک لاکھ 60 ہزار باصلاحیت نوجوان مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ پروگرام میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 70 تعلیمی شعبے شامل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ جبکہ پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے آن لائن پورٹل بھی کھول دیا گیا ہے۔
My dear students of Punjab!
Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future, and your potential is the promise of a brighter tomorrow.
Alhamdolillah, through the CM Punjab Honhaar Scholarship Program, 160,000 talented young minds have been empowered to pursue their aspirations, with opportunities across 70 future-focused disciplines. This initiative is breaking barriers, creating opportunities, and turning dreams into reality.
The portal for the next cycle is now open!
Dear students, believe in your abilities, pursue your education with passion, and never let challenges stand in the way of your dreams. Your talent deserves opportunity, your hard work deserves recognition, and your ambitions deserve the chance to flourish.
Your success is Punjab’s pride, and your achievements will shape our future!
Apply now and take the next step towards your dreams:
🔗 https://t.co/Gy4bod7KnL— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2026
مریم نواز نے طلبہ کو پیغام دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور جذبے کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ مشکلات کو اپنے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں، مواقع سے فائدہ اٹھانے کی جستجو اور محنت اعتراف کی مستحق ہیں، جبکہ نوجوانوں کے بلند عزائم کو آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔
’درخواست دیں اور خوابوں کی تعبیر کی جانب اگلا قدم بڑھائیں‘
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی پنجاب کا فخر ہے اور آپ کی کامیابیاں ہی ہمارے مستقبل کی تشکیل کریں گی۔ ابھی درخواست دیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر کی جانب اگلا قدم بڑھائیں۔
واضح رہے کہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے خواہش مند طلبہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام اکتوبر 2024 میں متعارف کرایا تھا۔ جس کے لیے 130 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ جس کے تحت 68 مضامین میں ہر سال 30 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے گی، اور پنجاب بھر کی 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ اسکالر شپ حاصل کرسکیں گے۔
انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے تحت 4 سے 5 سال تک اسکالر شپ مہیا کی جائے گی۔ اور طلبہ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے میٹرک کے 30 فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70 فیصد مارکس سے میرٹ بنے گا۔



