ہیکرز نے مختلف سینیٹرز کو آن لائن فراڈ(online fraud) کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ہیکرز نے سینیٹر فلک ناز چترالی ، قادر مندوخیل اور سیف اللہ ابڑو سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔
ہیکرز نے بلیک میلنگ ای میلز بھیجنا شروع کر دیں، گوگل کا انکشاف
ہیکرزنے ٹیلی فون کالز کے ذریعے سینیٹرز کو مکمل ڈیٹا بتا کر لاکھوں روپے بٹورے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ ہیکرز کا یہ گروہ صرف 5یا ساڑھے 5لاکھ کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔
ہیکرز نے سینیٹر دلاور خان سے ساڑھے 8لاکھ روپے کا فراڈ کیا،اسی طرح ہیکرز سینیٹر فلک ناز چترالی سے 2 قسطوں میں 5لاکھ کا فراڈ کر گئے۔
ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے، گوگل نے جی میل صارفین کو خبردار کر دیا
سینیٹر فلک ناز چترالی نے بتایا کہ ہیکرز نے کونسلنگ سینٹر بنانے کے نام پر کال کے ذریعے فراڈ کیا ،ہیکرز کے پاس خاندان سے متعلق مکمل ڈیٹا موجود تھا ،این سی سی آئی اے میں شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
