سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کی کنٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں جھلسنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔
دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے ،19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد پمز اسپتال کے برن سینٹر میں ایڈمٹ تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گزشتہ توز کے دھماکے سے کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی ، اس کے علاوہ کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا ، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے ٹوٹے تھے۔
پشاور ، سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی
آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ آئی جی نے مزید کہا تھا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کا لیکج ہو رہا تھا، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔
