بلوچستان کے ضلع پشین میں حکومت نے 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس عرصے کے دوران کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں، اسلحے کی نمائش اورعوامی اجتماعات منع ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پابندی کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
پشاور،مضر صحت مٹھائی بنانے والی فیکٹری سیل، مالک گرفتار
اس پابندی کا اطلاق ضلع بھر میں ہوگا اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنا ہے۔
