پشاور (انور زیب )پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت مٹھائی بنانے والی فیکٹری سیل کردی جبکہ مالک کو گرفتار لیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق افغان کالونی میں گھر کے اندر فیکٹری بنائی گئی تھی،فیکٹری میں بننے والی مٹھائی میں اسکن لوشن استعمال کیا جا رہا تھا۔
نئی دہلی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، مٹھائی کے بدلے چالان معاف
اسکن لوشن مٹھائی میں رنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا،فیکٹری میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی،
فیکٹری کے گرفتار مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوام نے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کو سراہا ہے ۔
