امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی (Dick Cheney)84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں نمونیا اور دل و شریانوں کی بیماری تھی۔
اہل خانہ کے مطابق، ’’ان کی 61 سالہ اہلیہ لین چینی، بیٹیاں لز اور میری، اور دیگر قریبی افراد ان کے آخری لمحات میں ساتھ موجود تھے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ڈک چینی ایک عظیم اور نیک انسان تھے جنہوں نے اپنی اولاد کو حب الوطنی، جرات، عزت، محبت، مہربانی اور فلائی فشنگ جیسی خوبیاں سکھائیں۔‘‘
برطانیہ کے امیرترین شخص گوپی چند ہندوجا 85 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے
ڈک چینی نے 2001 سے 2009 تک صدر جارج ڈبلیو بش کے نائب کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ امریکی سیاست کے سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والے مگرتنازع کا شکار رہنے والے رہنماؤں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔
چینی نے 9/11 حملوں کے بعد امریکہ کی ’’وار آن ٹیرر‘‘ پالیسی میں مرکزی کردار ادا کیا، جس میں افغانستان اور بعد ازاں عراق پر امریکی حملہ شامل تھا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
ان کے مداحوں کے نزدیک، ڈک چینی ایک مضبوط، فیصلہ کن اور غیر معمولی منتظم تھے، جبکہ ناقدین انہیں ایک سخت گیر اور متنازعہ شخصیت قرار دیتے ہیں جنہوں نے وائٹ ہاؤس کے اختیارات کو بے حد وسعت دی۔
