وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال (ahsan iqabal)کا کہنا ہے کہ حکومت شعبہ توانائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،آر ایل این جی(rlng) کے کنکشنز کھلنے سے سردیوں میں عوام کو سہولت میسر آئے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ٹیکس وصولیوں میں اضافے سے ہی ملک ترقی کرے گا،ترقی کے عمل میں پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
ہماری مسلح افواج دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،معرکہ حق کے جذبے کی طرح معرکہ ترقی کو بھی جیتنا ہوگا۔
بھارت میں پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں، بھارتی حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں،بھارتی سیاستدان اپنے لوگوں کے جذبات بھڑکا کر سیاست چمکاتے ہیں۔
