اسلام آباد، گورنر ہاؤس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان جاری تنازع اب سپریم کورٹ تک جا پہنچا ہے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکردی ہے جس میں قائم مقام گورنرکوگورنرہاؤس کی مکمل رسائی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی نئی ہدایات، شیف اور ویٹرز کیلئے کیپ پہننا لازمی قرار
گورنرسندھ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آئینی اختیارات سے متجاوز ہے اورگورنر ہاؤس کے انتظامی امورمیں مداخلت کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حال ہی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو بطورقائم مقام گورنر گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد صوبے میں آئینی اورانتظامی نوعیت کا نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ اب اس معاملے کے حتمی تعین میں اہم کردارادا کرے گا۔
