وفاقی حکومت نے افسروں اور ملازمین کی کیٹگری کے بارے میں وضاحت جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16تک کے گورنمنٹ سرونٹس اہلکار جبکہ گریڈ17اوراسکے اوپر کے افسر تصور ہونگے۔
فنانس ڈویژن کے آ فس میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ( Receipt and Pyment Rules) ادائیگی و وصولی رولز2025کے تحت افسر ( Officers) انہیں شمار کیا جا ئے گا جو بنیادی پے اسکیل گریڈ17اور اس سے اوپر کےگورنمنٹ سرونٹس ہیں۔
نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی
جو گورنمنٹ سرونٹس بنیادی پے اسکیل ایک سے 16تک کے ہیں انہیں اہل کار(Officials)تصور کیا جا ئے گا۔
افسران ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کی مد میں 24ماہ جبکہ اہل کاروں کو 36ماہ کی تنخواہ ادا کی جاسکتی ہے۔
