عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی۔
سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد آج کئی ہزار روپے سستا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں بھی 53 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4018 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب 158 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 192 روپے پر پہنچ گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز سونا 3500 روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
