بیروت: لبنان نے امریکا سے غزہ میں اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکی ایلچی موگن ٹاگِس سے ملاقات کے دوران اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کو مانیٹر کرنے والی کمیٹی کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان کے بے گھر ہونے والے شہریوں کو اپنے گھروں میں واپسی کا حق ملنا چاہیئے۔ اور وہ اسی طرح ممکن ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے زیر قبضہ ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں متحرک
جوزف عون نے کہا کہ سردیوں میں لوگوں کا خیموں میں زندگی بسر کرنا مشکل ہو گا۔ اس لیے لازم ہے کہ وہ واپس اپنے گھروں کو جائیں اور اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکے مکانوں کی تعمیر و مرمت کو بھی ممکن بنائیں۔
