دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گیا۔
لاہور میں مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 404 ریکارڈ کیا گیا، زیادہ اے کیو آئی رٹیگن روڈ میں 680 ریکارڈ کیا گیا، جوہر ٹاؤن میں اے کیو آئی 673، گلبرگ میں 543 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی smog میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے، ہفتے کی صبح بھارتی شہر نئی دہلی آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا جہاں اے کیو آئی 260 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، فیکٹریوں کے دھوئیں، فصلوں کی باقیات جلانے اور بھارت سے آنے والی سرحد پار دھند نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔
فیصل آباد اور لاہور کی فضا زیادہ تر ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی آلودگی کی وجہ سے متاثر ہے، کراچی میں بندرگاہی سرگرمیاں اور شہری ہجوم آلودگی میں اضافہ کر رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعمیراتی دھول اور گاڑیوں کا دھواں آلودگی کی بڑی وجہ ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آلودگی کے دنوں میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں، گھروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں، باہر جانے کی صورت میں ماسک کا استعمال کریں۔
