معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سفارتی ناکامیاں مودی حکومت کے گلے کا ہار بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کو عالمی فورمز پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے،مودی کی آسیان سمٹ میں غیرحاضری پر سوالات اٹھ گئے ہیں کہ آیا یہ سفارتی شرمندگی ہے یا سیاسی مجبوری؟
رائٹرز کے مطابق مودی آسیان سمٹ میں آن لائن شرکت کریں گے،جس کے بعد مودی کی امریکی صدر سے ممکنہ ملاقات کےامکانات بھی ختم ہوگئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نے اپنی غیر حاضری کی وجہ دیوالی کی تعطیلات کو قراردےدیا ہے،تجزیہ کار کہتے ہیں مودی کی غیر حاضری کی وجہ عالمی دباؤ، تجارتی تنازعات اور امریکہ سے کشیدہ تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں:مودی حکومت نے لاکھوں کسانوں کی جان لی، بھارتی سرکاری ادارے کی رپورٹ
مودی کو خبردار کر دیا ، پاکستان کیساتھ جنگ نہیں ہونی چاہئے ، ڈونلڈ ٹرمپ
