اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی ذخائر بڑھ کر 14 ارب 45 کروڑ 50 ہزار ڈالر پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ان کا مجموعی حجم 5 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 58 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
حکومت کا حجاج کو اربوں روپے واپس کرنے کا فیصلہ
معاشی ماہرین کے مطابق ذخائر میں یہ اضافہ ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور درآمدی بل کے قابو میں رہنے کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم پائیداراستحکام کے لیے برآمدات اورغیرملکی سرمایہ کاری میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
