پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایک دوسرے پر تنقید کے معاملے پر اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔
پیپلزپارٹی ppp اور ن لیگ pmln کے وفد کی ملاقات آج دفترخارجہ میں ہوگی، پیپلزپارٹی کا وفد پہلے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملاقات کے لئے وفد تشکیل دے دیا ہے، وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان،نیئر بخاری اور ندیم افضل چن شامل ہیں۔
ملاقات میں پنجاب سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر غور کیا جائے گا،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ وزیر اعظم سے بھی ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند روز قبل نے نام لیے بغیر پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کی تھی، جس پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر جوابی تنقید کی تھی۔
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو حفاظتی ضمانت دے دی
صدر آصف علی زرداری نے دونوں صوبائی حکومت کی طرف سے ایک دوسرے پر مسلسل تنقید پر معاملے کو حل کرنے کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹاسک سونپا تھا، جس کے بعد وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات کے بعد ن لیگ کے وفد نے نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

