پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 71 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ ، 71 ہزار 150 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
روپے کی قدر میں بہتری ڈالر مزید سستا ہو گیا
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیک ایک لاکھ ، 70 ہزار 600 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 45 پیسے ہو گئی۔
