پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں 216 رنز بنا لیے ہیں جب کہ اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ مکمل کرنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی اننگز
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے دوسرے دن کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز سے کیا تھا.دوسرے دن پہلے سیشن میں پاکستان کی 3 وکٹیں 362 کے سکور پر گری۔
محمد رضوان 75 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ نعمان علی اور ساجد خان بغیر سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی 7، سلمان علی آغا 93 اور حسن علی صفر کے سکور پر ناٹ آوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے سینورن متھوسامے نے میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان کیخلاف چھ وکٹیں سینورن متھوسامے کی اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں بہترین کارکردگی رہی۔
پرینیلن سبرائن نے 2 سائمن ہارمر اور کاگیسو رباڈا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم نے دو مواقع پر ایک ہی سکور پر 3 وکٹیں گوائیں۔ 199 کے سکور پر پاکستان کے 3 کھلاڑی آوٹ ہوئے جبکہ 362 کے سکور پر بھی 3 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
💥Salman Ali Agha ends the 94-run partnership — superb catch by Babar Azam at first slip 🔥#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/7snw4qpqGX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2025
جنوبی افریقا کی اننگز
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی 17 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔
174 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 71 رنز بناکر آغا سلمان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ٹرسٹن اسٹبس 8 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے جبکہ ڈیوالڈ بریوس صفر پر ساجد خان کی بال پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 200 کے مجموعی اسکور پر کائل ویرین 2 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
پاکستان کے نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
🏏 Innings break at the Gaddafi Stadium 🏏
Pakistan add 65 runs to their overnight score to post 378 🎯#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/PUtdN5OazX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2025

