ہینڈ پمپس اور ٹیوب ویلوں سے پانی کے بجائے مچھلیاں نکلنے لگیں

Fish

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹیوب ویلوں اور ہینڈ پمپوں سے پانی کے ساتھ ساتھ نکلنے والی مچھلیوں نے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اترپردیش کے ایک گاؤں میں شدید بارش کے بعد ہینڈ پمپوں سے مچھلیاں نکلنے کا حیران کن واقعہ پیش آیا۔ اترپردیش کے گاؤں جمسڈا میں تقریبا 25 سے زائد گھر ہیں۔ اور تمام ہی گھروں کے ہینڈ پمپوں اور ٹیوب ویلوں سے مچھلیاں نکلنے کا واقعہ سامنے آیا۔

اطراف کے علاقوں میں جب یہ خبر پہنچی تو لوگ جوق در جوق اس گاؤں کا رخ کرنے لگے۔

مقامی افراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پانی کی سطح متاثر ہوئی ہے۔ اور پانی بھی انتہائی آلودہ اور بدبودار ہو گیا ہے۔ جس کو ہم پی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن طور پر ہینڈ پمپوں اور ٹیوب ویلوں سے چھوٹی چھوٹی مچھلیاں نکل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نندو کشواہا کے ٹیوب ویل سے تو آدھا کلو سے لے کر سوا کلو تک کی مچھلیاں نکلی ہیں۔ جس کو لوگوں نے پکا کر کھانا شروع کر دیا ہے۔ تاہم کھانا پکانے اور پینے کے لیے اب آر او پلانٹ سے پانی لایا جا رہا ہے۔

شہری نے کہا کہ ہمارے گاؤں کا نام زندہ فش پارک پڑ گیا ہے۔ یہاں اب لوگ دور دور سے مچھلیاں پکڑنے آ رہے ہیں۔ لوگوں کو مچھلیاں خریدنے کے لیے اب مارکیٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمر درد کے علاج کیلئے زندہ مینڈک کھانے والی خاتون اسپتال پہنچ گئیں

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اور جلد ایک ٹیم گاؤں بھیجی جائے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp