امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے روس یوکرین جنگ کے دوران متاثر ہونے والے بچوں کے معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خط لکھا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ نے بتایا کہ جنگ میں معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جوانتہائی افسوسناک امر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن نے میرے خط کا جواب دیا اور یوکرینی بچوں کی بھلائی کے لیے میرے ساتھ براہِ راست رابطہ کرنے پراتفاق کیا ہے۔
میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بچوں کی بحالی اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاپ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 یوکرینی بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملا دیا گیا، جب کہ یوکرین میں موجود ایک روسی لڑکی کو بھی واپس بھیجا گیا ہے، یہ اقدام انسانی ہمدردی اورامن کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے۔
نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں، وائٹ ہاؤس
میلانیا ٹرمپ کے مطابق وہ مستقبل میں بھی بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گی۔
