امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس(white house) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس اسٹیون چیونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔
متاثرہ ریجنز میں ہفتے کو سکولز بند رہیں گے ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن
صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، صدر ٹرمپ جنگیں ختم کرتے رہیں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔
دوسری جانب ماریہ کورینا(maria corina) نے اپنا نوبیل امن انعام امریکی صدر اور وینزویلا کے عوام کے نام کر دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوبیل انعام وینزویلا کے مظلوم عوام اور ٹرمپ کے نام کرتی ہوں۔
صدر ٹرمپ نے ہماری آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کیا،امریکی عوام ،لاطینی امریکی اقوام اور ٹرمپ ہمارے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔
سونا 4ہزار578روپےسستا،فی تولہ4لاکھ 20ہزار600روپےکا ہوگیا
وینزویلا کے عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہماری آزادی کی جیت کی طرف قدم ہے۔

