غزہ، عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے غزہ شہرمیں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اسرائیلی فوج شہرکے مغربی علاقے میں پیش قدمی کر رہی تھی۔
القدس بریگیڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مجاہدین نے دشمن فوج کومارٹرگولوں سے نشانہ بنایا جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اورکئی فوجی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں شدید گولہ باری کی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا، اسحاق ڈار کی تصدیق
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ادھراسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ان کے دستوں پرحملہ ہوا ہے تاہم نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

