کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر سڑک پر گر کر تباہ

HELICOPTER down in california

کیلیفورنیا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ہائی وے 50 پر ہاؤ ایونیو کے قریب پیش آیا۔

سکرامینٹو فائر ڈیپارٹمنٹ نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر ایئر میڈیکل سروس فراہم کرتا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کسی اسپتال کی طرف جا رہا تھا یا وہاں سے آ رہا تھا۔

نائجیریا میں کشتی حادثہ، 26 افراد ہلاک

سکرامینٹو فائر ڈیپارٹمنٹ نے رائٹرز کی جانب سے فوری تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp