فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے 26 روز بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ جسے صدر میکرون کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔
پچھلے ماہ ستمبر میں ہی فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو گئے تھے جس کے باعث فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔
عالمی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کے کسی نکتے پر غور نہیں کر رہے ، حماس
فرانسوا بائرو کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو قریبی ساتھی اور ملک کے وزیر دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ سیبسٹین لاکورنو کو گزشتہ روز بڑے پیمانے پر غیر تبدیل شدہ کابینہ کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔
لاکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں ، لاکورنو کا استعفیٰ غیر متوقع اور بے مثال قرار دیا جا رہا ہے، جو فرانس کے جاری سیاسی بحران میں ایک اور سنگین موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔
ٹرمپ کا اپنی سالگرہ پر وائٹ ہاؤس میں UFC فائٹ کرانے کا اعلان
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی نے صدر ایمانوئل میکرون سے فوری نئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
