ویمنز ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونیکا امکان

Pakw vs indw

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان (Pakw vs Indw) ہائی وولٹیج ٹاکرا نہ صرف سیاست بلکہ بارش سے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا اور پلیئرز نے صرف انڈور سیشنز میں شرکت کی۔

موسمیاتی رپورٹس کیے مطابق کولمبو میں آج بھی موسم ابرآلود رہے گا جبکہ بارش کے امکانات 25 فیصد ہیں۔

پاکستانی ویمن ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 59 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔

کیا دونوں ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی؟

ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو بھی یہ میچ کھیلنے کے لیے کولمبو آنا پڑا۔

روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ پہلے ہی توجہ کا مرکز تھا، لیکن حالیہ کشیدہ ماحول نے اس کی حساسیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے مردوں کے ایشیا کپ میں بھی متنازع رویہ اپنایا تھا اور اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم کے ساتھ مصافحے سے روک دیا تھا۔

روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، شبھمن گل قیادت سنبھالیں گے

ایسی اطلاعات بھی گردش میں ہیں کہ بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے ہاتھ نہیں ملائیں گی، جس کا حتمی فیصلہ ٹاس کے وقت ہی سامنے آئے گا۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے سیاسی سوالات سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے۔ ‘ہم شکست کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں، اور کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔’

انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی میدان میں ذمہ داری کے ساتھ اترے گا۔ سدرہ امین سے بڑی اننگز کی توقع ہے جبکہ منیبہ علی سے میچ وننگ پرفارمنس کی امید کی جا رہی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

دوسری جانب بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے میچ کو ‘ایک عام کرکٹ مقابلہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی پاک بھارت میچز دیکھتے آئے ہیں، اب اس کا حصہ بننا فخر کی بات ہے، لیکن میدان میں یہ بھی ایک عام میچ ہی ہوگا۔

ویمن ٹیم کی کارکردگی

اب تک کھیلے گئے 11 ون ڈے میچز میں پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح نصیب نہیں ہوئی۔ آخری مقابلہ 2022 میں ہوا تھا جہاں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دی۔ 2008 میں بھارت نے 207 رنز سے فتح حاصل کر کے سب سے بڑی جیت درج کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp