صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے متعدد کارکنوں کو اسرائیل کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سے ملک بدر چار اطالوی کارکن اٹلی پہنچ گئے ہیں، اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر کارکنوں کی ملک بدری کا عمل جاری ہے۔
معاہدہ طے پا گیا، آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مزید ایک فلوٹیلا اٹلی سے روانہ ہو گئی، فلوٹیلا اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش میں روانہ ہوئی۔
کانشینس نامی کشتی میں تقریباً 100 کارکن شامل ہیں، فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا کہنا ہے کہ امدادی کشتی میں زیادہ تر طبی کارکن اور صحافی ہیں،کشتی کی لائیو اسٹریم بھی نشر کی جا رہی ہے۔
حماس کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے تیونس میں صمود فلوٹیلا پر حملے کا حکم دیا تھا،صمود فلوٹیلا کو تیونس کے قریب دو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
